وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی۔
تصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے شہباز شریف اور شریف فیملی پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس بڑا اوپن ہے، جس انداز میں شہباز شریف اور دیگر بھاگ رہے ہیں صاف ظاہر ہوتا ہے ان کی چوری پکڑی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانا کے لئے حکومتوں کو ہدایات دی ہیں اور وینٹیلیٹرز کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
صوبہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران کورونا کی صورت حال اور روک تھام کی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، ملکی ڈاکٹروں اور ہیلتھ کئیر اسٹاف کے کردار پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی، آئی ڈی ایف نے حکومت کی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملےکی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
