وزیر اعظم عمران خان آج لاڑکانہ کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم لاڑکانہ میں مختلف اسپتالوں کا دورہ کریں گے اور اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان لاڑکانہ میں احساس سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم کے شیڈول میں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات شامل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کراچی کے دو روزہ دورے پر ہیں اور جہاں وہ آج پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیر اعظم گزشتہ شام کراچی کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا تھا۔