Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغیر ماسک کے اسپتال میں داخلے پر پابندی

Now Reading:

بغیر ماسک کے اسپتال میں داخلے پر پابندی
ماسک

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے اسپتالوں میں داخلہ ماسک کے ساتھ مشروط کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسپتالوں میں داخلہ ماسک کے ساتھ مشروط کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جار کیا جس کے تحت کوئی بھی شخص اسپتال میں بغیر ماسک کے داخل نہیں ہوسکتا۔

نوٹیفیکشن نے مزید کہا کہ تمام اسپتال داخلی راستوں پر “نو ماسک ، نو انٹری کے بینرز لگائیں اور صوبے کے تمام اسپتالوں میں احکامات تا حکم ثانی لاگو ہونگے ۔

دوسری جانب اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر12افراد کو گرفتار کرلیا گیا، درجنوں افراد پر 12200روپے جرمانہ کیا گیا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 ہوٹل اور 19 دوکانیں سیل کی گئ ، ٹریفک ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے 13 گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے کئے گئے۔

Advertisement

ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف سخت آپریشن

مختلف علاقوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 4ورکشاپس اور 2فیکٹریاں سیل کی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 63 ہزار 476 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 33 ہزار 465 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر