
برطانیہ میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو روزانہ واک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف اپنی عمر، کارڈیو ویسکولر ہسٹری اور میٹابولک بیماری کی وجہ سے احتیاط کے طور پر سیلف آئسولیشن میں تھے۔
ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ لاک ڈائون نرمی کے بعد نواز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امراض قلب، ذیابیطس اور ہائپرٹینشن کی مینجمنٹ اور جسمانی بہتری کیلئے روزانہ واک کریں۔
نواز شریف کی ایک اور تصویر لیک ہوئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایوان فیلڈ میں اپنے گھر سے بیٹے حسن نواز کے ساتھ پیدل اپنے فیملی آفس جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News