Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک اور وعدے کی تکمیل ہوئی ہے، احسن اقبال

Now Reading:

ایک اور وعدے کی تکمیل ہوئی ہے، احسن اقبال

سابق وزیر داخلہ و رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لاؤں گا اور  آج انٹرنیشنل ایئرلائنز سے پاکستانی پائلٹوں کو نکالا جارہا ہے۔

Advertisement

 

 ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس کے باعث انہیں بیرون ممالک کی ایئر لائن سروسز سے نکالا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل پر بھارتی لابی نے پاکستان کے خلاف کام کرنا شروع کردیا ہے۔

پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے انکاشافات کے بعد پاکستان کے پائلٹس پر دنیا کی بڑی ایئرلائنز میں ملازمتیں خطرے میں ہیں۔

پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس پر 141 پائلٹس گراونڈ کردیے

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی لابی، یورپی یونین، امریکا میں پاکستان کی قومی ایئرلائن کی انٹری بند کرانے پر بھی کام کر رہی ہے جبکہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن بھی پاکستان پر ایوی ایشن سے متعلق مختلف اقدامات کر سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کویت ایئر لائن سے 7 پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کرانے اور 56 پاکستانی فلائٹ انجینئرز کو معطل کرانے میں بھارتی لابی کا ہاتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر