
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اور نیب کی بدنیتی عوام کےسامنے آ گئی، شہباز شریف کے خلاف ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 56 کمپنیوں، صاف پانی اور آشیانہ کیس کا کیا بنا، عوام میں رہنے والے شخص کی تفتیش بھی عوام کے سامنے ہونی چاہئے۔
نیب کا چیئرمین بتائے کس مقصد کے لئے اٹھائیس مئی کو شہباز شریف کے اریسٹ وارنٹ جاری کئے،کوشش کے باوجود نیب کو کرپشن نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ 20 ماہ سے شہباز شریف نیب کو تمام سوالوں کا جواب دے رہے ہیں، 70 دن شہباز شریف نیب کے ریمانڈ اور اس کے بعد جوڈیشل کسٹڈی میں رہے، کیمرے کے سامنے تفتیش کریں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News