
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق کی کوشش کی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے، 25 ہزار بھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرنا غیر قانونی ہے۔
I have approached UN Secretary General and am reaching out to other world leaders. India must be stopped from this unacceptable path that further usurps the legal & internationally guaranteed rights of the Kashmiri people & seriously imperils peace and security in South Asia.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 30, 2020
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا،بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اورجنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، یو این سیکریٹری جنرل و دیگر ممالک کے سربراہان کو آگاہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News