Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے ریاست مدینہ کے اصولوں کو اجاگر کیا، وزیر خارجہ

Now Reading:

وزیر اعظم نے ریاست مدینہ کے اصولوں کو اجاگر کیا، وزیر خارجہ
نانا کا قتل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم  عمران خان نے ریاست مدینہ کے اصولوں کو اجاگرکیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آج وزیر اعظم نے ایوان میں تمام ملکی امور پرمفصل گفتگو کی ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ  آج وزیر اعظم نے بتا دیا  کہ کرسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے واضح پیغام دیا ہے ان کی کسی سے ذاتی مخالفت  بھی نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قوم کو بتایا کہ ہماری حکومت کو معاشی طور پر ورثہ میں کیا ملاتھا۔ انہوں نے قوم کو آج مستقبل کا روڈمیپ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خارجہ امور میں ذلت کے بھنور سے باہر نکلے ہیں۔ ہم نے منافقت کے بجائے دنیا کو امن کے لیے قائل کیا  اور کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مسلم امہ کے اندر تقسیم کو ختم کر کے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی عوامی لہر کا بھارت مقابلہ نہیں کر پائے گا۔

شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر سے پی ٹی آئی کے کارکنان کے چہرے چمک اٹھے ہیں۔ آج کی تقریر سے پی ٹی آئی کارکنان کا نظریہ ایک بار پھر سے تازہ ہو گیاہے۔وزیر اعظم نے بتایا کہ احتساب کا عمل کتنا ضروری ہے اور کیسے نافذ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میں پی ٹی آئی کارکنان کو کہوں گا کہ حکومت چلی جائے لیکن نظریہ پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن اسمبلی ادھر ادھرنہیں ہو گا۔ تمام اراکین اسمبلی وزیر اعظم کی قیادت میں متحد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر