
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت آج ملکی تاریخ کا سب سے بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس ریلیف بزدار حکومت کا انتہائی مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کہا امید ہے کہ آج کا بجٹ بزنس کمیونٹی کے لیے اطمینان کا باعث ہو گا، کرونا جیسی عالمی وبا کے دوران اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت مالی سال 2020-21 کا بجٹ آج دوپہر 2 بجے پیش کرے گی۔
پنجاب کے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا حجم 22 کھرب 40 ارب روپے ہوگا اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا جب کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے گی۔
بجٹ میں 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینےکی تجویز ہے جب کہ 13 شعبوں کو براہ راست ٹیکس ریلیف ملے گا، بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس 2 اقساط میں لینے کی بھی تجویز زیرغورہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News