مسلم لیگ قائداعظم نے آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دئیے گئےعشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیہ میں بجٹ منظوری سمیت دیگر پارٹی امور پر مشاورت ہو گی۔
دوسری جانب ق لیگ نے وزیراعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ترجمان ق لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما مصروفیات کی بنا پر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے، تاہم بجٹ کی منظوری میں حکومت کو ووٹ دیں گے۔
واضح رہے وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کر کے عشائیے میں شرکت کی باضابط دعوت دی تھی۔
اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ کی منظوری میں حکومت کو مکمل سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
