
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونگے
وزیراعلی سندھ نیب کے الزامات کا جواب دینگے، ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے ہیں اور اب بھی ہونگے
اپوزیشن جماعتوں خصوصا پیپلزپارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ وفاقی حکومت نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کررہی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کو کل نیب راولپنڈی میں طلب کر کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ پر غیر قانونی طور پرسولر اسڑیٹس لائٹس کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے، مراد علی شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی پیشی کے حوالے سے نیب نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے سیکیورٹی بھی طلب کرلی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دو مرتبہ پہلے بھی نیب راولپنڈی کی جانب سے طلب کیا جا چکا ہے جب کہ مراد علی شاہ ایک مرتبہ نیب پنڈی کے دفتر میں پیش ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News