گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں گرما گرمی کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا سرگرم ہوگئے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان اور پھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ملاقات کے دوران فیصل واوڈا نے اپنی قیادت کو آگاہ کیا کہ آخر کابینہ اجلاس میں وزراء کے خلاف کیوں بات کی گئی؟ اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ملکی حالات، حکومتی کارکردگی اور بعض کابینہ ارکان کے بارے میں بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
فیصل واوڈا نے بعض وزراء کی کارکردگی کے بارے میں اپنی معلومات بھی شیئرکی ہیں جبکہ بعض وزارتوں کے بارے میں وزیر اعظم کو ایک رپورٹ بھی پیش کی ہیں۔
یاد رہے کہ ملاقاتوں کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنی قیادت کو وزراء سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی موجودگی میں فیصل واوڈا نے ساتھی وزراء کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا تھا کہ وزراء کی نااہلی کی وجہ سے حکومت بدنام ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ نااہل وزراء اپنے آپ کو وزیر اعظم سمجھنا شروع ہوگئے ہیں۔
فیصل واوڈا کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کے حق میں بولتے ہوئے غصے میں آگئے تھے، انہوں نے نام لئے بغیر متعدد وزراء کے مختلف ایشوز پر نااہلی کو اجاگر کیا جبکہ وزیر اعظم اجلاس کے دوران فیصل واوڈا کو کابینہ اجلاس سے اٹھاکر دوسرے کمرے میں لے گئے اور وزیراعظم، فیصل واوڈا کو ریلیکس ہونے کی تلقین کرتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
