Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا لائن آف کنٹرول پر مکین خاندانوں کیلیئے خصوصی احساس پیکج کا اجراء

Now Reading:

وزیراعظم کا لائن آف کنٹرول پر مکین خاندانوں کیلیئے خصوصی احساس پیکج کا اجراء
ثانیہ نشتر

حکومت قرضے ادا کرے یا نہیں پاکستان کا مالی خسارہ اپنی جگہ موجود رہیگا، ثانیہ نشتر

وزیراعظم نے آج مظفرآباد کے دورے کے دوران لائن آف کنٹرول کے قریب مکین سارے خاندانوں کیلیئے خصوصی احساس پیکج کا اجراء کیا ہے۔

وزیراعظم کے احساس پروگرام کے اجراء پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ میں وزیراعظم کی مشکور ہوں کہ انہوں نے آج مظفرآباد کے دورے کے دوران لائن آف کنٹرول کے قریب مکین سارے خاندانوں کیلیئے خصوصی احساس پیکج کا اجراء کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ حکومت نے کسی علاقے کے سارے خاندانوں کیلیئے غیر مشروط امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب سارے 219 دیہاتوں میں مقیم 138,275 گھرانوں کواحساس کیش پروگرام میں شامل کیاگیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر انتہائی منفی اثر پڑا ہے، وزیراعظم

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان تمام گھرانوں کو بغیر کسی تخصیص کے وفاقی کابینہ کی منظوری سے احساس پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے، ان گھرانوں کیلیے خصوصی پیکیج میں وفاقی حکومت نے 3 ارب روپےمختص کر رکھے ہیں۔

مواعن خصوصی نے اپنے پیغام میں کہا کہ لائن آف کنٹرول کے قرب وجوار میں بسنے والے تمام خاندانوں کو وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر احساس کفالت پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا اور ان کو ماہانہ 2000 روپے ادائیگی کی جائے گی، اس کے علاوہ ان گھرانوں کی خواتین کو 12,000 روپے احساس ایمرجنسی کیش بھی دیا جائےگا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جن خاندانوں کی خواتین کے پاس شناختی کارڈ موجود ہیں ان کو احساس کیش کی ادائیگیاں فوری طور پر شروع ہو جائیں گی اور جن خواتین کے شناختی کارڈ ابھی بننے ہیں ان کے لئے لائن آف کنٹرول کے اردگرد کےعلاقوں میں17 احساس رجسٹریشن مراکز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ جلد از جلد احساس کیش سے مستفید ہوسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر