
حکومت نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 15 جون سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے بارے میں حتمی اعلان قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کورونا کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد کارگو اور خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے علاوہ ہر قسم کی پروازوں پر 25 مارچ کو پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News