Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پوری قوم ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےایک بار پھر کورونا کا مقابلہ کرنیوالے فرنٹ لائن طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران کورونا  کی صورت حال اور روک تھام کی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، ملکی ڈاکٹروں اور ہیلتھ کئیر اسٹاف کے کردار پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی، آئی ڈی ایف نے حکومت کی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملےکی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے ان کی حفاظت کے لیے ہنگامی پلان بھی طلب کیا تھا۔

 پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد خطرناک صورتحال کی طرف جارہی ہے اور 2 دن سے یومیہ 4 ہزار سے زائد کیسز آنے کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد چین کے متاثرین سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر