Advertisement
Advertisement
Advertisement

مویشی منڈیوں کے اوقات کار جاری

Now Reading:

مویشی منڈیوں کے اوقات کار جاری
mandi

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں عید قرباں کےلئے لگائی گئی مویشی منڈیوں کے اوقات کار طے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی چیف سیکریٹریز نےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام7بجے تک طے کیے گئے ۔

اسد عمر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر ا سکرینگ کی جائے گی۔

Advertisement

ملک بھر میں 700مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں اور ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ دیہاتوں اور شہروں کے درمیان مویشیوں اور افراد کی نقل و حرکت سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مویشی منڈیوں کا بہتر نظم و نسق ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ شہر کے اندر کسی کو مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے شرکا کو بتایا کہ  تمام متعلقہ افراد کو ایس او پیز فراہم کر دی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے نمٹنے کےلیے این سی او سی کی غیر معمولی کوششیں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاق، صوبائی حکومتوں، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے بہت عمدہ کام کیا۔

ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی اور این سی او سی کی اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی نےمثبت نتائج دئیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر