
پی ٹی آئی کراچی ریجن کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دوسالوں میں جو اقدامات کئیے اپنی مثال آپ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوسال میں ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پپلز پارٹی اور ن لیگ ملک کی تباہی کے ذمہ دار انہوں نے ملک کو لوٹا ہے دولت بیرون ملک منتقل کی عوام کو کچھ نہیں دیا اور اسی وجہ سے آج آصف زرداری نواز شریف اور فضل رحمان رو رہے اور ہیں عوام خوش ہیں۔
خرمُ شیر زمان کا کہنا کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے کیونکہ انہوں نے بینکوں سے قرضہ نہیں لیا اور بائیس ملین کی سرمایہ کاری ہوئی اور ریکارڈ ریونیو اکٹھا ہوا ہے۔
رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ اٹھاریویں ترمیم کراچی کی تباہی کے لئے لائی گئی کے فور منصوبہ سندھ حکومت پی ٹی آئی کو دیئے تو دو سال میں مکمل کرلینگے اور گرین لائن منصوبہ ایک میں مکمل کر لیا جائیگا۔
ارکان قومی وصوبائی اسمبلیز کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جو بھی حکمران تھے انہوں نے صرف ملک کو لوٹا دولت ملک سے باہر لے گئے صرف نعرے لگتے رہے اور عوام کوُ کچھ نہیں ملا، اس موقع پر عام انتخابات کو دو سال مکمل ہونے اور پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملنے پر خوشی میں 15 پاونڈ کا کیک کاٹا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News