Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اداروں کو لوٹ کر پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں چھپایا گیا، مراد سعید

Now Reading:

قومی اداروں کو لوٹ کر پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں چھپایا گیا، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اداروں کو لوٹ کر پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں چھپایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے بیان پر تحریک انصاف کے رکن اور وفاقی وزیر موصلات مراد سعید نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مراد سعید نے کہا ہے کہ مشکوک اور بدعنوانی کر کے ایئرلائن میں لوگ بھرتی کرنے اور پی آئی کو تباہی کے کنارے لاکھڑا کرنا فرزند زرداری کی جماعت کا کارنامہ ہے کیونکہ انہوں نے قومی اداروں کو لوٹ کر پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں چھپایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان لوٹے ہوئے پیسوں اور ان جعلی اکاؤنٹس سے فرزند زرداری صدقے کے بکرے دیئے گئے، انہی جعلی اکاؤنٹس سے زراداری صاحب کی اولاد کی سالگرہ کی ضیافتیں بھی اڑائی گئیں۔

پاکستان ہماری ماں ہے اور اس کے ادارے دھرتی ماں کے زیورات ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Advertisement

انہوں نے کہا کہ فرزند زرداری بھاشن دینے کے نہیں قوم کو لوٹ مار کی وضاحت پیش کرنے کے پابند ہیں اور اگر آپ اپنے خیالات میں مخلص ہیں تو قوم سے معافی مانگ کر چوری شدہ دولت خزانے میں واپس کریں۔

وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ فرزند زرداری ملک کو ماں اور اداروں کو اسکا زیو ر سمجھتے ہیں تو ضرور پاکستان اور اسکے اداروں سے معافی مانگیں گے کیونکہ والد اور انکی جماعت نے پاکستان کو کنگال اور اسکے اداروں کو برباد کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ اسٹیل ملز، پی آئی اے، پاکستان ریلویز سمیت تمام اداروں کی تباہی کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی ہے کیونکہ 2008 تک اسٹیل ملز کا 8 ارب سے زائد منافع تھا پھر آپ کے ابو زرداری آئے اور والد کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے ہاتھ اسٹیل ملز لگی تو زوال اور تباہی کی آخری حدوں کو پہنچ گئی اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ریلویز کی تباہی کا سہرا بھی پیپلز پارٹی کے سرجاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر