
سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق نیب سے متعلق سپریم کورٹ کے ریمارکس پر سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمارے موقف پر تصدیقی مہر ثبت کردی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب ادارہ بے معنی ہوچکا ہے۔۔
سربراہ اے این پی نے کہا کہ نیب ایک آمر کا بنایا ہوا ادارہ ہے جسے ہمیشہ مخالفین کے خلاف استعما ل کیا گیا جبکہ احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اپنے بیان میں اسفندیار ولی خان نے یہ بھی کہا کہ حکومتی کرپشن پر احتساب کا ادارہ خاموش ہے، نیب زادہ اور نیب زدہ کا قانون اب بھی چل رہا ہے۔
سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی، مالم جبہ، پاکستان پوسٹ، آٹا چینی چوری، فری کتب تقسیم میں کرپشن کرنیوالوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ہمیں کوئی جیلوں سے نہ ڈرائے،اسفند یارولی
اسفندیار ولی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کئی سکینڈلز سامنے آچکے ہیں لیکن نیب خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔
سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ الزام پر اپوزیشن اراکین کو گرفتار کرنیوالا ادارہ رپورٹس آنے کے بعد بھی حکومتی اراکین کے خلاف کچھ نہیں کر رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News