
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔
مون سون کے دوسرے اسپیل میں آج رات یا کل صبح سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ دوسرے اسپیل سے گرج چمک کےساتھ تیز بارش کا امکان ہے، شہر قائد میں جمعہ(کل) 30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے، بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
واضح رہے کہ بارش کا یہ سلسلہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ختم ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News