Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک کے خلاف نیب کا نوٹس، انکوائری کے احکامات جاری

Now Reading:

کے الیکٹرک کے خلاف نیب کا نوٹس، انکوائری کے احکامات جاری

چئیرمین قومی احتساب بیورو جسٹس جاوید اقبال کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے حکم صادر کیا ہے کہ معاہدہ کی مبینہ طور پر مکمل پاسداری نہ کرنے کے الزام میں نیب کراچی کو انکوائری کی جائے۔

اس کے ساتھ ہی چئیرمین نیب نے نیب کراچی کو کے الیکٹرک کےخلاف تین ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے

جسٹس جاوید اقبال کی جانب سے نیب کراچی کو کے الیکٹرک سے معاہدہ کی کاپی، متعلقہ دستاویزات اور سرمایہ کاری کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس سے متعلق چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب قانون کے مطابق ہمیشہ اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے اور نیب، کے الیکٹرک کو عوام سے اربوں روپے کی رقوم ہتھیانے اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور معاہدہ کی پاسداری نہ کرنے  کی اجازت نہیں دے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نیب بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے مبینہ طور پر بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مطلوبہ سرمایہ کاری کرنی تھی لیکن کے الکٹرک نے معاہدہ کی مبینہ طور پر مکمل پاسداری نہیں کی اور اسی لئے نیب کی جانب سے اس ادارے کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر