
ترکی کے یوم جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے نام پیغام دیا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور فتح اللہ گولن کی دہشتگرد جماعت کے خلاف ترکی کے اقدامات کی حمایت کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دونوں قوموں کی روایت ہے ہم ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر چلتے ہیں، ہماری نیک خواہشات ترک صدر اور ترکش قوم کے لیے ہیں۔
جولائی 2016 کو ترکش قوم کی بہادری دنیا بھر کی اقوام کے لیے ایک سبق ہے اور اسی لئے ترک قوم کی بہادری تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ چار سال قبل ترکش قوم نے اپنی بہادری اور خصوصیت کا اظہار کیا تھا اور اپنے جمہوری اداروں، امن و استحکام کا دفاع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک صدی پہلے ہمارے آباؤ اجداد نے بھی ترکش قوم کے لیے قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا تھا اور پوری پاکستانی قوم نے ترکش امن، استحکام اور جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے اقدام کی مخالفت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کی جانب سے ترک قوم سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News