Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں   ملک میں کورونا کی وبائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے اپنے محدود وسائل کے باوجود، کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ۔عیدالاضحیٰ کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس وبائی چیلنج سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکیں ۔

Advertisement

تینوں وزراء کے مابین 5 اگست کے حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی ۔

دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر