
شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت مل گئی
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کو تاخیر سے منصوبے کے لئے نہیں بلکہ عمران خان کو 70 کی دہائی کے منصوبے پر کام شروع کرنے پر معافی مانگنی چاہیے اور 3 باریوں کے بعد بھی منصوبہ پر کام شروع نہ کر سکنے پر میاں صاحب کو ستارہ بسالت دینا چاہیے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ترجمان کرپٹ اعظم محترمہ مریم کا بس نہیں چل رہا کہ وہ پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی سرٹیفائیڈ جھوٹے کو دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیم بیانات سے نہیں عملی طور پر کام سے بنتا ہے جو عمران خان نے شروع کیا ہے ، میاں صاحب تو اعلانات اور لمبی لمبی چھوڑنے میں ید طولی رکھتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ میاں صاحب نے تو ایشین ٹائیگر بھی بنانے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد قرض اتارو ملک سنوارو کے خواب بھی دکھائے تھے ، پھر اس پیسے سے اپنی نسل سنوارنے لگے اور مشرف کا مقابلہ کرنے کے کا اعلان کر کے معافی مانگ کر جدہ بھی بھاگ گئے تھے۔
شہباز گل نے کہا کہ میاں صاحب کی عادت ہے جھوٹے اعلان کرو اور پھر پتلی گلی سے نکل جاؤ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News