
ملک بھر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی وسطی پنجاب ،مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں بھی گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے اضلاع سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی، ٹھٹہ اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب بھی رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
بلوچستان کے اضلاع بارکھان، لسبیلہ، تربت، آواران اور خضدار میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News