
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز کی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے میڈیا کی آزادی پر بات کی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان دیتا ہے اور ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے ۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی حکومت مختلف اداروں کے ذریعے غیر منصفانہ انداز میں کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے خلاف تنقید روکنے کے لیے میڈیا کو خاموش کرایا جارہا ہے۔
خط کے اختتام میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ میڈیا ہاوسز کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News