Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین زخمی

Now Reading:

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین زخمی
ایل او سی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے خلاف ورزی  کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے رکھ چکری اور بروع سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی اورسویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے سے کیرنی اور گاہی گائوں کی دو خواتین زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ 2020میں اب تک بھارتی فوج سیز فائر کی 1697 خلاف ورزیاں کر چکی ہے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

یاد رہے اس سے قبل بھی ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک معمر خاتون  زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
نیپرا کی جانب سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا نوٹس
خیبرپختونخوا کو اس کا حق دیا جائے ،علی امین گنڈاپور
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر