Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ توڑ دیا

Now Reading:

کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ توڑ دیا
Load Shedding

کے الیکٹرک نے نیپرا اتھارٹی کے بعدوفاقی حکومت کو بھی ماموں بنادیا ،قوانین کی طرح وفاقی وزرا اور گورنر سندھ سےلوڈ شیڈنگ نہ کرنے وعدہ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی چھ تا آٹھ گھنٹے بجلی بند رہی جبکہ بارشوں کے باعث اسی فیڈرز سے منسلک علاقےتاحال سپلائی سے محروم ہیں۔

فرنس آئل بھی موجود اور بغیر معاہدے اضافی گیس کی سپلائی بھی جاری مگر بجلی کی پیداوار تاحال نہیں بڑھائی گئی۔

لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا ، گلستان جوہر ، ملیر ، کیماڑی

Advertisement
گارڈن ، طارق روڈ ، ڈیفنس کے مخلتف بلاکس، سٹی ریلوے کالونی ، ہجرت کالونی ، انٹیلی جنس کالونی ، سلطان آباد  بری طرح متاثر ہیں۔

اس کے علاوہ کھارادر ، لیاری ، مواچھ گوٹھ ، سعید آباد ، بلدیہ ٹاون میں مخلتف اوقات میں پندرہ گھنٹے تک بجلی بند رہی۔

شیر شاہ ، میٹرول ، بنارس ، اورنگی ٹاون ، سرجانی میں بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش جاری ہے۔

پاپوش نگر ، لیاقت آباد ، رضویہ سوسائٹی ، اسکیم تینتیس ، سہراب گوٹھ ، میمن گوٹھ میں بھی بجلی بند  جبکہ نیو کراچی ، بفرزون ، ڈسکو موڑ، شاہراہ نورجہاں میں نو تا دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ  ہے۔

صرف یہی نہیں ان علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث اب پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر