کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق شہر قائدکےمختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے، شاہراہ فیصل ، صدر ، ناگن چورنگی ، سہراب گوٹھ پر ہلکی بارش بدستور جاری ہے۔
اس کے علاوہ نارتھ کراچی، سرجانی، نارتھ ناظم آباد، گلشن معمار، آئی آئی چندریگر ، ایئر پورٹ ، ملیر کینٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم آج دوپہر تک شہر سے نکل جائے گا ، آج مطلع مکمل و جزوی ابر آلود رہے گا ، تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
