
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دو سال قبل 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا تھا۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ کے ساتھ ذمہ داری دی کہ مسائل سے نکالے لیکن دو سال قبل پچیس جولائی کو عوامی مینڈیٹ چرایا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2013 کے سروے میں عوام کی تین ترجیحات تھیں۔ہمارے دور میں پہلی ترجیح بجلی ،دوسری ترجیح امن و امان اور دہشت گردی کا خاتمہ جبکہ تیسری ترجیح مہنگائی وبے روزگاری کا خاتمہ تھی ۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے تین مسائل کے تدارک کےلئے منشور پر تین ترجیحات کو اپنایا اور تمام مسائل کو حل کر دیا ۔عوام چاہتی تھی کہ ن لیگ کے دوبارہ اقتدار سے معیشت بہتر ہو۔
مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی کو ن لیگ کو ایک سو بیس نشستیں ملنا تھیں اور پی ٹی آئی کی ساٹھ سے پینسٹھ سیٹیں تھیں لیکن بد قسمتی سے بیلٹ باکس سے الیکشن میں دھاندلی ہوئی جس کے نتائج دو سال بعد بھی بھگت رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ معیشت منفی اعشاریہ پانچ ہےلیکن ماہر معیشت منفی ایک اعشاریہ پانچ جی ڈی پی ریشو بتا رہی ہے۔افراط زر 4 سے 13 فیصد ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پانچ سالوں میں تاریخ کا سب سے بڑا سالانہ ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تک خرچ کیا۔پانچ سالوں میں تین ہزار ارب سے زائد رقم خرچ کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News