Advertisement
Advertisement
Advertisement

میگا پراجیکٹس ہی پاکستان کا مستقبل ہے،وزیراعظم

Now Reading:

میگا پراجیکٹس ہی پاکستان کا مستقبل ہے،وزیراعظم
میگا پراجیکٹس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میگا پراجیکٹس اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو ٹیلی فون کیا جس میں اہم ملکی و قومی امور سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بابر اعوان نے ملک کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کے عملی آغاز پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں نے ایسے لانگ ٹرم منصوبوں پر توجہ نہیں دی، اسلام آباد میں نیو بلیو ایریا منصوبے میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 40 سال پہلے ایسے منصوبے بننا شروع ہوجاتے تو آج پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا، یہ منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدلے گا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کا سفر پھر سے شروع ہو رہا ہے، معیشت کی بہتری پر پوری توجہ ہے,جلد نمایاں بہتری دیکھنے میں آئے گی۔

دیامر بھاشا ڈیم ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہوگا ، وزیراعظم

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان چلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے سائٹ وزٹ پر پہنچے جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جو مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بناتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ ماضی میں حکومتوں نے غلط فیصلے کیے جس کے باعث ہم ترقی میں دیگر ممالک سے پیچھے رہ گئے، 90 کی دہائی میں کیے گئے فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوا اور معیشت کمزور ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر