
اسد عمرنے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بڑے شہروں میں منڈیاں نہیں لگائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے با ت کرتے ہوئےوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بڑے شہروں میں منڈیاں نہیں لگائی جائیں گی، شہر سے باہر جہاں منڈیاں لگائی جائیں گی وہاں ایس او پیز اختیار کیے جائیں گے،مویشی منڈیوں میں جاتے ہوئے احتیاط کی جائے اور زیادہ رش نہ لگایا جائے۔
وفاقی وزیرنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس سال اجتماعی قربانی کریں تو بہتر ہوگا، دینی و فلاحی اداروں کو اجتماعی قربانی کیلئے نامزد کرنا سب سے بہتر بات ہے، عید کی نماز اور گلے ملنے میں بھی احتیاط کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News