Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی

Now Reading:

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی
ٹائیگر

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کوعالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین  وزیراعظم کی جانب سے تیار کی گئی ٹائیگرز فورس کا معترف ہوگیا، ٹائیگرفورس قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور پاکستان سے ٹائیگرز فورس سے متعلق معلومات اور تجربے پر تبادلہ خیال کرنے کی بھی اپیل کردی۔

ذرائع کے مطابق آل چائنا یوتھ فیڈریشن کے عہدے داران نے پاکستانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے جس میں رضاکاروں پر مشتمل ٹائیگرز فورس پر آپریشنل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ عثمان ڈار کی سربراہی میں عالمی وبا کو رونا  سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی، پاکستان میں اس فورس کے اقدامات کو عوام اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، چائینز یوتھ بھی پاکستان کی ٹائیگرز فورس کے تجربے سے سیکھنے کی خواہش مند ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ چین کو بھی کورونا وبا کے باعث معاشی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے چین وبائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹائیگرز فورس کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ٹائیگرز فورس سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرے تو شکر گزار ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چین ٹائیگرز فورس کے مثبت اقدام کی اپنے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے چین کی جانب سے لکھے گئے خط پر رد عمل د یتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اقدام کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام پر کام پہلے سے جاری ہے،چین کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے 100 رکنی وفد کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کر چکے ہیں۔

Advertisement

دونوں ممالک میں نوجوانوں کی تربیت سے متعلق معلومات کا تبادلہ ضروری ہے ،خط کا جائزہ لے رہے ہیں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر