وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کےعلاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ہے ، شہریت سے متعلق غلط فہمی نہ پھیلائی جائے۔
معید یوسف نے اپنے اثاثوں اور شہریت سےمتعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں، میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت سے متعلق پہلے ہی حلف نامہ جمع کرواچکا ہوں۔
معاون خصوصی معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا اور نہ ہی مجھے امریکا سے کوئی آمدنی آرہی ہے، میری شہریت سے متعلق غلط فہمی نہ پھیلائی جائے۔
Contrary to the canard being spread about me, I only hold citizenship of ONE country and that is Pakistan. Here is the affidavit I had previously submitted to the government. pic.twitter.com/kRpN0s7YjD
Advertisement— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) July 19, 2020
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف پاکستانی شہری ہوں، میرے پاس کسی اورملک کی نہ شہریت ہے نہ ہی پاسپورٹ ہے۔
براہ مہربانی زور نامہ جنگ اور ڈان تصیح فرما لیں۔ میں صرف پاکستانی شہری ہوں اور میرے پاس کسی اور ملک کی نہ شہریت ہے اور نہ ہی پاسپورٹ۔ صرف پاکستانی پاسپورٹ ہے۔ میں نے یہ کبھی نہیں چھپایا جیو اور ڈان دونوں کے tv پروگرام میں بہت پہلے یہ بتا چکاہوں۔ ۔ @HamidMirPAK @meherbokhari pic.twitter.com/fj8V0g42hd
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 19, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی جائیداد اور اثاثوں کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق وزیراعظم کے 19 معاونین خصوصی اور مشیروں میں سے 4 غیر ملکی شہریت اور کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
