Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر بندرگاہ مستقبل میں ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوگی، وزیراعظم

Now Reading:

گوادر بندرگاہ مستقبل میں ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوگی، وزیراعظم
گوادر بندرگاہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کی تزویراتی اہمیت کے پیش نظر یہ بندرگاہ مستقبل میں ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ذیر صدارت وزارت بحری امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں علی زیدی کی وزارت کی گذشتہ 22 ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی،  سینیٹر شبلی فراز،  مراد سعید، محمد حماد اظہر ،علی زیدی، عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد ، عاصم سلیم باجوہ ، ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری اور سینیئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کو “بلیو اکانومی” کے مجوزہ روڈمیپ پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں اس شعبے کی بے پناہ صلاحیت کے باوجود ماضی میں اس شعبے کو نظرانداز کیا گیا۔

علی زیدی نے کہا کہ ورثے میں ملنے والے مسائل اور مشکلات کے باوجود کئی نئے اقدامات اٹھائے گئے۔

Advertisement

علی زیدی نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی کے اس شعبے کی ترقی کے لئے روڈمیپ وضع کر رہی ہے جبکہ بلیو اکانومی پر عملدرآمد کی بدولت سرمایہ کاری روزگار ، سیاحت، قابل تجدید توانائی کے بھی بھرپور مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے گوادر بندرگاہ سے جڑے ہوئے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنانے اور وزارت بحری امور میں سرمایہ کاری اور ترقی کی بے پناہ صلاحیت کی بدولت ان منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تزویراتی اہمیت کے پیش نظر یہ بندرگاہ مستقبل میں ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوگی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وزارت کے تحت جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد ممکن بنانے کے لیے بین الوزارتی رابطے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مستقل مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے موثر ترجیحات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ٹائم لائنز بھی متعین کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر