Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کا وزیراعظم سے رابطہ

Now Reading:

سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کا وزیراعظم سے رابطہ

پاکستان کی قومی ایئرلائن کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے کے وزیراعظم سے رابطے میں یورپی سیفٹی ایجنسی کی پی آئی اے سے متعلق فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دوران رابطہ ایئر مارشل کو وزیراعظم نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ تین جولائی تک یورپی ملکوں کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کو اترنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ایئر مارشل نے بتایا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ سمیت یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی سفیروں سے مکمل رابطے میں رہے ہیں۔

یورپین یونین نے پی آئی اے کو 03 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی

Advertisement

انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ یورپی سیفٹی ایجنسی کے سربراہ سے بھی بات ہوئی ہے جبکہ دفتر خارجہ پی آئی اے کے معاملے پر یورپی ملکوں سے مکمل طور رابطے میں ہیں۔

ارشد ملک نے یہ بھی بتایا کہ طویل اجلاس کے دوران وزیراعظم، دفتر خارجہ سمیت یورپی اور برطانیہ میں پاکستانی سفیروں سے مکمل رابطہ رہا ہے۔

اس سے قبل سیکٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا جس کے بعد پی آئی اے کو 03 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ترجمان  پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت مل گئی

عبداللہ خان نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں دیگر پروازیں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر