Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائد حزب اختلاف کا وزیراعظم سے استعفی دینے کا مطالبہ

Now Reading:

قائد حزب اختلاف کا وزیراعظم سے استعفی دینے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف  نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے خط کے بعد وزیراعظم اور وزیر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی، قومی ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچانے پر وزیراعظم مستعفی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے خط کے بعد وزیراعظم اور وزیروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیئے کیونکہ ملک کے اربوں روپے کے نقصان کا ذمہ دار وزیراعظم ہے جس نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ ہوتا ہے اختیارات کا ناجائز استعمال، یہ ہوتی ہے کرپشن سی۔اے۔اے کے سربراہ کے خط نے وزیراعظم، کابینہ اور متعلقہ وزیر کو جھوٹا ثابت کردیا ہے اور دنیا سوال پوچھے گی کہ جس رپورٹ کی بنیاد پر یہ دعوی کیا گیا، اس کی ساکھ کیا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے وزیر کی حماقت سے پی آئی اے کو پہنچنے والے مالی نقصانات کا ازالہ کون کرے گا؟ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے روزگار اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ازالہ کون کرے گا؟ پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی، اس کی بھی تو کسی کو سزا ملنی چاہئے؟ پائلٹ نہیں یہ حکومت ، وزیراعظم اور وزیر جعلی ہیں۔

Advertisement

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ معیشت کریش کرنے والوں نے پی آئی اے اور اس کی ساکھ بھی کریش کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا نام بدنام کرنے والے جعلی حکمرانوں نے قوم کا سکون چھینا ہے اس لئے یہ جعلساز حکمران سزا کے مستحق ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر