پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، شربت بیچنے والا ملتان کا باہمت لڑکا حذیفہ رحمان جس نے میٹرک کلاس میں گیارہ سو میں سے ایک ہزار پچاس نمبر حاصل کئے ہیں۔
حذیفہ رحمان، جس نے میٹرک میں گیارہ سو میں سے ایک ہزار پچاس نمبر حاصل کر لئے اور سکالرشپ پر نجی کالج میں فرسٹ ائیر میں زیر تعلیم ہے۔
چھ سال قبل والد کا سایہ چھن جانے کے بعد پانچ بہن بھائیوں کی کفالت کے لیے حذیفہ شربت بیچتا ہے۔
اس ضمن میں حذیفہ رحمان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہے جبکہ حذیفہ کے ماموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بچے کی مالی مشکلات دور کردے تو وہ اپنا ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرسکتا ہے۔
محمد حذیفہ کی محنت کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو پاکستان بیت المال نے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News