Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ڈی ایم اے، پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کے ساتھ ملکر شہر کوصاف کریگی، گورنر سندھ 

Now Reading:

این ڈی ایم اے، پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کے ساتھ ملکر شہر کوصاف کریگی، گورنر سندھ 
پاک فوج اور ایف ڈبلیو او

گورنر سندھ  عمران اسماعیل کہتےہیں این ڈی ایم اے، پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کے ساتھ ملکر شہر کوصاف کریگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں گونر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات ہوئی جس میں کراچی کی صفائی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل کی زیرصدارت  اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل  محمد افضل، میئر کراچی سمیت دیگر  شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل  کی جانب سےگورنر سندھ کو  بریفنگ بھی دی گئی۔

گورنر سندھ  کاکہناتھا  کہ وفاقی حکومت  کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی  اور اس ضمن میں این ڈی ایم اے، پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کے ساتھ ملکر شہر کوصاف کریگی ۔

Advertisement

کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کرلی گئی

اجلاس کے دوران گورنر سندھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کراچی کے لئے بہت زیادہ فکر مند ہیںاسی باعث  شہر کے مسائل کے مستقل حل کے لئے وزیراعظم نے سمری منظور کی گئی ہے۔

اجلاس میں کورکمانڈر کراچی نے کہا سیوریج  سسٹم کو جدید سسٹم سے اوپن کرنا ہوگا اور اس کام میں ایف ڈبلیو او  بھی سندھ حکومت  کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان سمیت تحریک انصاف کے سینیئر ممبران کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں شہر کراچی میں این ڈی ایم اے کی صفائی مہم کے حوالے سے گفتگو کی گئی اورکہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس پر مشکور ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ افواج پاکستان کے مشکور ہیں وہ کراچی کی عوام کے لیے کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھ کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے کراچی کو پھر سے روشنی کا شہر بنائیں گے اور اسضمن میں عوام بھی اپنے شہر کو صاف ستہرا رکھنے میں کردار ادا کریں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ واٹر بورڈ سیوریج لائینوں کا نظام بہتر بنائے گے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے شروع میں کراچی کے تین بڑے نالے صاف کرے گا جبکہ این ڈی ایم اے کی نگرانی میں چھوٹے نالوں کی صفائی کا کام ڈی ایم سیز کی ذمیداری ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر