Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی تربت میں دھماکے کی شدید مذمت

Now Reading:

وزیراعظم کی تربت میں دھماکے کی شدید مذمت
PM IK condolences on the passing of Prince Khalifa Bin Salman Al Khalifa

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تربت میں دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی تربت میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے محب الوطن عوام کی مدد سے سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پرعزم اور متحرک ہیں۔

اس حوالے سے جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

Advertisement

کوئٹہ، تربت بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ  8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پلانٹڈ لگ رہا ہے۔

اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ،زخمیوں کوطبی امداد کی فراہمی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر