
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام محکمے اور ادارے عوام کے لئے پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم کی جانب سے پنجاب حکومت اور وزارت قانون کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون منظور کر کے حقیقی تبدیلی کا خواب پورا کرنے میں کامیاب معاون ثابت ہو گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گڈ گورننس کے لیے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔
ملاقات میں راجہ بشارت نے وزیر اعظم کو اپنی وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی ہے۔
ملاقات میں راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مفاد عامہ کی قانون سازی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور کورونا کے خلاف جنگ کو بھی پنجاب میں قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کورونا کے خلاف جنگ جیت رہا ہے اور پنجاب حکومت وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں کرپشن پر قابو پا کر پائیدار ترقی کو ممکن بنا رہی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News