
بول نیوز کی خصوصی پروگرام ’ بس بہت ہوگیا‘ میں میزبان اور اینکر پرسن کرن ناز کے ساتھ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی بات چیت میں ادارے کے حوالے سے نئے خلاصے کئے گئے ہیں۔
پروگرام میں مونس علوی نے بتایا ہے کہ کے الیٹرک میں جس رفتار سے وفاق کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے مجھے امید ہے اگلے سال اس کے نتائج میں بہت بہتری آئیگی اور 2022 میں ادارہ سرپلس میں چلا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ساتھ ہر سال اس میں اضافہ کیا جاتا رہیگا۔
کے الیکٹرک کے سی ای او نے پروگرام میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ 2015 – 16 میں جب ادارے کے سسٹم پر کام کیا جارہاتھا تب وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو 6000 میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی نہیں کی جانی تھی لیکن آج چند ماہ پہلے وفاقی کی جانب سے ادارے کی بڑے پیمانے پر مدد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایک پلانٹ جو کہ وفاقی کی جانب سے تاخیر کا شکار ہوا ہے اس کا اپروول اس سال دیا گیا ہے اور اس تمام تاخیر کو کراچی کے عوام بجلی کی قلت کی صورت میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News