Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

Now Reading:

وزیراعظم نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا
اپوزیشن

وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے  پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم وزیراعظم کے ہمرا ہ موجود تھے جبکہ ماحولیات کی وزیرمملکت زرتاج گل بھی   تقریب میں شریک رہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان اور طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، طلبا ءاور نوجوانوں کو ماسک پہنے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا سے بہت کم نقصان ہوا جو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وبا نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔

ان مزید کہنا تھا کہ ہمیں عیدالضحیٰ پر بھی احتیاطی تدابیراور قواعد و ضوابط پر لازمی عمل کرنا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے افسوس کے ساتھ کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جنگلات کی قدر نہیں کی گئی اور پاکستان میں وقت کے ساتھ جنگلات کے رقبے میں اضافے کے بجائے تیزی سے کمی ہوئی ہے لیکن موجودہ حکومت نے ملک بھر میں 9 نیشنل پارکس قائم کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1947 سے لے کراب تک ملک بھر میں صرف 30 نیشنل پارکس تھے، دو سال میں ملک بھرمیں 30 کروڑ پودے لگائے گئےہیں لیکن ہماراہدف ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نہ صرف پودے لگائے بلکہ درختوں کو بھی بچائیں، وزیراعظم نے واضح کیا کہ جنگلات کی حفاظت کیلئے”نگہبان”تعینات کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل میں قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے زیادہ شعور ہے اس لئے اسکولوں میں بچوں کو صاف اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے مزید معلومات دیں گے اور اس ضمن میں تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت بھی کی ہے کہ تمام بڑے شہروں کے ماسٹر پلان بنائے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہر پھیلتے جارہے ہیں اور سرسبز و زرعی رقبہ کم ہوتا جا رہا ہے، ہمیں شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنا ہوگا کیونکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، ہمیں اس  خطے کی قدر کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر