
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتا جارہا ہے اور عالمی سطح پر بھارت کو ناکامیوں کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا بھارت اور اس کی ہٹ دھرمی اور کلبھوشن یادیو کے موضوع پر اہم بیان سامنے آیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو اپنے منہ سے دہشتگردی کا اعتراف کرچکا ہے لیکن ہم نے عالمی عدالت کے فیصلے کو قبول کیا۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان قانون کےدائرے میں آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا رویہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ منفی رہا ہے اس نے کبھی تعاون نہیں کیا لیکن پھر بھی ہماری سوچ مثبت ہے ہمیشہ حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسند طبقے کی حکومت ہے اس لئے بھارت انسانی تقاضوں اور قانون کو نہیں دیکھتا اور بھارتی انتہا پسند حکومت اپنی رائے کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی بہت کوشش کی لیکن بھارتی انتہا پسند حکومت نے چین کو بھی نہیں بخشا، بنگلادیش کو بھی نشانہ بنایا، سری لنکا سے رویہ بھی سامنے ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہندوتوا سوچ اگر اسی طرح برقرار رہی تو بھارت سے بہتری کی توقع نہیں کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News