
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ چارٹر آف کرپشن والوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ جب جب ملتے ہیں تب تب ہمیں فائدہ ہوتا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ تیس سالوں سے باری باری اقتدار میں آکر ملک کو لوٹ کر اپنے اثاثے بنانے والے کس منہ سے بات کرتے ہیں۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عوام ان کے ساتھ نہیں بلکہ ان سے دور نکل گئے ہیں۔ چارٹر آف کرپشن والوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف پرانے کرپٹ نظام کو بچانا چاہتے ہیں۔ یہ سارا زور اپنی دکانیں بچانے کے لیے لگا رہے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں قوم کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔عمران خان ان کی پھیلائی گئی تباہی کے ملبے کو صاف کر رہے ہیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان ایک مخلص لیڈر ہیں جو اس ملک کو اللہ کی مدد سے آگے لے کر جائیں گے ۔ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اس لیے کہ وہ غریبوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ وزیراعظم کا دل غریبوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ عمران خان نےکہا تھا کہ جب وہ کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ لوگ شور کریں گے۔سامنے دکھائی دے رہا ہے کہ یہ سارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News