Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پورے پاکستان کی امید ہیں ، شہباز گل 

Now Reading:

عمران خان پورے پاکستان کی امید ہیں ، شہباز گل 
شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان پورے پاکستان اور خصوصاً نوجوانوں کے وزیراعظم اور امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی وجہ سے اس وقت پاکستان کا نام پوری دنیا میں عزت سے لیا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ آپ لوگوں کی حکومتیں ملک کو بدنام کرنے میں ماہر ہیں ، آپ کے والد نے ملک کو کرپشن کے زاویے سے دنیا میں متعارف کروایا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کے زریعے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا جبکہ ہم آپکے بنائے مسائل زدہ کانٹوں کو چنتے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ عمران خان نے پہلی مرتبہ مافیا کو نتھ ڈالی آپ سمیت ہر فیلڈ کا مافیہ اس وقت اپنے آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری لاہور آتے ہی پی ٹی آئی حکومت پر برس پڑے

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم آئین کے خلاف ہیں اور صوبوں اور عوام سے اختیارات اور وسائل چھین کر ون یونٹ لگانا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی پی پی ہمیشہ مائنس ون کے خلاف رہی ہے ، مائنس ون ہمارا مطالبہ نہیں خود وزیراعظم یہ بات کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صدر زرداری کو قتل کروانا چاہتی ہے جان بوجھ کر صدر زرداری کو حاضری سے استثنٰی نہیں دیا جا رہا، ہم این آر نہیں چاہتے ہیں ثبوت ہیں تو مقدمے چلائیں اور سزا دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر