Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا صاحب عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں

Now Reading:

رانا صاحب عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ رانا صاحب عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ صاحب بھی اب معیشت پر لیکچر دینے لگے ہیں ، یہ سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں کہ ن لیگ نے ملکی معیشت کی یہ حالت کیسے کی۔

انھوں نے کہا کہ جہاں احسن اقبال، رانا ثناء، طلال چوہدری جیسے معیشت دان ہوں وہاں معیشت کی زبوحالی کوئی تعجب کی بات نہیں، عمران خان نے حکومت سمبھالتے ہی کاروبار میں آسانی پیدا کی ، ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا۔

مالی سال 2019-20 میں پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 جولائی 2019 سے جون 2020 کے دوران ملک میں ڈھائی ارب ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی،

Advertisement

اسٹیٹ بینک کی کل کی رپورٹ ہے کہ سال 2020میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 78 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔

 مسلم لیگ نے 2018 میں اقتدار چھوڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔

 جون 2020 کے اختتام پر کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب66کروڑڈالر رہا۔ ن لیگ کے دور میں صرف شریفوں کے کاروبار میں ترقی ہوئی، کرپشن بچانے کیلئے بلائی گئی اے پی سی کا حشر پہلے جیسا ہی ہوگا۔

انھوں نے مزید کہاکہ کرپشن زدہ مفرور لیڈران کے غلام قومی اداروں کی بات کرتے ہوئے تھوڑی سی تو شرم کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر