
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں محکمہ جنگلی حیات اور جنگلات کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے، انہیں محکمہ جنگلی حیات اورمحکمہ جنگلات کی ٹیم پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سندھ میں مینگروز کی پیداوار 2008 کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہوگئی ہے، سندھ نے ایک دن میں زیادہ پودے لگانے کے 3 عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔
Did you know Sindh has doubled its mangrove over since 2008? We’ve won 3 world records for most trees planted in a day. Dedicated team at Sindh wildlife & forest has done brilliant work. Proud of them & please I got to personally visit & be part of 1 of the world record events. https://t.co/4kB20czIxQ
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 19, 2020
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سندھ میں محکمہ جنگلی حیات اور جنگلات کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے، انہیں محکمہ جنگلی حیات اورمحکمہ جنگلات کی ٹیم پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی سندھ حکومت کی جانب سے عالمی ریکارڈ بنانے والے ایک ایونٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News