
شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبا ز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی اور قومی ادارے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر وزیراعظم مستعفی ہوں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خط کے بعد وزیراعظم اور وزیر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، سول ایوی ایشن تھارٹی (سی اے اے) کے سربراہ کے خط نے وزیراعظم، کابینہ اور متعلقہ وزیر کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔
شہباز شریف نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم اور ان کے وزیر کی حماقت سے پی آئی اے کو پہنچنے والے مالی نقصانات کا ازالہ کون کرے گا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اس کی بھی تو کسی کو سزا ملنی چاہیے؟
پائلٹ نہیں بلکہ یہ حکومت، وزیراعظم اور وزیر جعلی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News