
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ایک بار پھر چاند کے تنازع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چاند کے معاملے پر سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے وفا قی وزیر فواد چودھری کے ٹویٹ پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جس شخص کو سائنس کا کچھ نہیں پتا وہ خود کو سائنس کا امام سمجھتا ہے۔
کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔۔۔ pic.twitter.com/ArmADAdVoi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2020
مفتی منیب الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کونسی کتاب میں لکھا ہے کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین کیا جائے، فواد صاحب، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی 29 تاریخ کو اگر چاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہے لیکن نظر نہ آئے تو مہینہ 30 کا قرار پائے گا مگر اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی اسلئے نسبتا بڑا نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News